’سرکس والوں نے والد کو پانچ لاکھ کی پیشکش کی‘
’سرکس والوں نے والد کو پانچ لاکھ کی پیشکش کی‘
25 سالہ گنیش باریہ حوصلے اور ثابت قدمی کی زندہ مثال ہیں۔ تین فٹ قد والے اس ڈاکٹر کی کہانی برابری، مواقع اور انسان کی اس قوتِ ارادی کی عکاس ہے جو ہر رکاوٹ اور کمی کو مات دے سکتی ہے۔
گنیش نے ایم بی بی ایس کرنے کے لیے بےشمار مشکلات کا سامنا کیا لیکن اپنی محنت اور عزم کی بدولت وہ آج بھاونگر کے سرکاری ہسپتال میں میڈیکل افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔



