ٹوئٹر پر تخلیق کردہ اوپرا کی نمائش

اوپرا عوام کے لیے ستمبر میں پیش کیا جائے گا
،تصویر کا کیپشناوپرا عوام کے لیے ستمبر میں پیش کیا جائے گا

رائل اوپرا ہاؤس انٹرنیٹ پر پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ٹوئٹر کے ذریعے تخلیق کیا جانےوالا ایک اوپرا پیش کرے گا۔

اس پروجیکٹ کا مقصد اوپرا کے تخلیقی کام میں لوگوں کو شریک کرنا ہے۔ عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک سو چالیس حروف پر مشتمل پیغام بھیجیں جس سے نئی لبرٹو بنائی جائے گی۔

پہلے منظر کو پیش کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے جس میں ایک آدمی کو پروندوں کا ایک غول اغواء کر لیتا ہے۔ اس کے کچھ حصوں رائل اوپرا ہاؤس میں ستمبر میں پیش کیے جائیں گے۔

یہ اوپرا موسیقار ہیلن پورٹر کی موسیقی پر ترتیب دیا جائےگا تاہم اس میں مزید کچھ مشہور اوپرا دھنیں بھی شامل کی جائیں گی۔

اس پروجیکٹ کا مقصد اوپرا کے تخلیقی کام میں لوگوں کو شریک کرنا ہے۔ رائل اوپرا ہاؤس دوم کے سربراہ الیسن ڈوتھی کا کہنا تھا کہ ’یہ عوام کا اپنا اوپرا ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اوپرا کی تخلیق میں جدت لانے کے لیے شامل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس اوپرا میں ہر موڑ پر آپ کو کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا جس کی آپ کو توقع نہیں ہوگی لیکن آپ اپنا پیعام بھیجتے رہیں اور اوپرا میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔‘.

رائل اوپرا ہاؤس بلاگ کے مطابق پہلے سین میں ایک مخمور شخص ویلیم کو دکھایا گیا ہے جس کو پرندوں کا ایک غول انتقام لینے کے لیے اغوا کر لیتا ہے کیونکہ اس نے ان کے ایک ساتھی کو مارا ہوتا ہے۔

.

.