ٹوئٹر کا نیا چہرا

ٹوئیٹر کا نیا روپ
،تصویر کا کیپشنٹوئیٹر پر ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے سارفین لاگ ان کرتے ہیں

مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ابتدا کے چار سال بعد اپنے روپ اور سہولتوں میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹوئٹر کے نئے روپ میں اب صارفین ویڈیو اور فوٹو بھی آسانی سے دیکھ سکیں گیں۔

ٹوئٹر کا استمعال کرنے والے ایک سو ساٹھ ملین افراد اب آسانی سے اس سائٹ پر پیغامات کے ساتھ ساتھ فوٹو اور ویڈیوز بھی لگا سکیں گے اور دیکھ سکے گیں۔

ٹوئٹر کا اشتہارات کے لیے ’فیس بک‘ سے براہ راست مقابلہ ہے اور تا حال فیس بک ٹوئٹر کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے اور اب اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ لوگ زیادہ دیر تک سائٹ پر رہیں اور بار بار سائٹ پر آئیں اور اسی لیے ٹوئٹر چلانے والوں نے سائٹ میں تبدیلی کی ہے۔

ٹوئٹر کی سائٹ پر ایک کے بجائے دو صفحے ہیں۔ ایک صفحے پر ایسے نوے ملین ایسے پیغامات ہیں جو لوگ روزانہ پوسٹ کرتے ہیں اور دوسرے صفحے پر اب پیغامات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز ہوں گی۔

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو ایوان ولیمز نے بی بی سی کو بتایا ’اب ایک چھوٹے ’ٹوئیٹ‘ یا ٹوئٹر پر شائع کیے گئے پیغام کے ساتھ کم وقت میں زیادہ معلومات شائع کرسکتے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہمیں ٹوئٹر کا پرانا روپ پسند تھا لیکن ہم نے سوچا اس میں کچھ تبدیلی کی جائے‘۔

سین فرانسسکو میں ٹوئیٹر کے نئے روپ کی تشہیر کے موقع پر ایوان ولیمز نے بتایا کہ روزانہ ٹوئٹر پر تین لاکھ ستر ہزار نئے صارفین آتے ہیں۔