2060 تک انڈیا کی آبادی سب سے زیادہ

آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق آئندہ پچاس برس میں بھارت کی آبادی ایک سو ستّر کروڑ تک پہنچ جائےگي۔
اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار ساٹھ تک بھارت کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہوگي۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی ہوگی اور اس کے بعد اس میں کمی آنی شروع ہوجائےگی۔
رپورٹ میں جہاں ایک موڑ پر پہنچ کر آبادی میں کمی کی خبر اچھی بتائي گئی ہے وہیں اس بات کے خدشات ہیں کہ بھارت میں بوڑھے لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا۔
اس وقت افریقہ، چين اور بہت سے ترقی پذیر ممالک کے بہ نسبت بھارت میں نوجوانوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار تیس میں چین آبادی کے لحاظ سے اپنی آخری حد تک پہنچ جائےگا جب اس کی آبادی ایک ارب انتالیس کروڑ ہوگی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد افریقی ممالک کی آبادی میں زبردست اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ رپورٹ دو برس کے وقفے کے بعد آئی ہے۔
اس رپورٹ کے اعداد و شمار دنیا بھر میں منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رپورٹ کے مطابق دو ہزار پچاس میں دنیا کی آبادی نو ارب اکتیس کروڑ تک پہنچ جائےگي۔ اور اس صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی دس ارب سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔





















