شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں لارڈز کے میدان میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا ہے۔ شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں
آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں نو میچ کھیلے پانچ جیتے، تین ہارے اور ایک میچ بارش کی بارش کی نظر ہو گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر برابر ہونے کی وجہ سیمی فائنل کےلیے فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوا۔
بنگلہ دیش نے 316 رنزکے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان 214 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کےلیے 42 گیندوں پر 102 رنز کی ضرورت ہے۔
شاہین آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر میں پہلی بار پانچ وکٹیں لی ہیں۔ اس سےپہلے ان کی بہترین بولنگ ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھی جس میں انھوں نے 38 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 40 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 60 گیندوں 119 درکار ہیں۔
محمد حفیظ نے وہاب ریاض کی گیند پر محمود اللہ کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ بنگلہ دیش نے 37 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ہیں اور انھیں میچ جیتنے کے لیے دس رنز فی اوور کے رفتار سے رنز بنانے کی ضرورت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ایک بار عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کے قریب لے آئے ہیں۔ شاہین آفریدی سات اووروں میں چوبیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے شکاروں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال اور لٹن داس شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کے آل رونڈر شکیب الحسن ورلڈ کپ میں 600 سے زیادہ بنانے والے بیسٹمیوں مںی شامل ہو گئے ہیں۔ شکیب الحسن 100 رنز فی اننگز کی اوسط سے 605 رنز بنا چکے ہیں اور ابھی ان کی اننگز جاری ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں 500 سے زیادہ رنز اور 10 سے زیادہ وکٹیں کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 316 کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ہیں۔
شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے سپیل کی پہلی گیند پر لٹن داس کو پویلین روانہ کر دیا۔ بنگلہ دیش کو جیتنے کےلیے 22 اووروں میں 180 رنز کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف میں تین وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے ہیں۔ شکیب ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑے سکور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 23 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے 27 اووروں میں 211 رنز کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش نے316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن 34 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پاکستانی بیٹسمین اس ورلڈ کپ میں صرف 28 چھکے لگانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگائے گئے جن کی تعداد سات تھی۔ ابھی تک سب سے زیادہ 6 چھکے وہاب ریاض نے لگائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شیر آیا، شیر آیا، شیر آیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے ہیں۔ مشفیق الرحمن 16 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شکیب الحسن 31رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images