لائیو صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر بی بی سی اردو کا یہ لائیو صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر بی بی سی اردو کا یہ لائیو صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
شکست کے بعد انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ’میں پاکستانی ٹیم اور ان کے مداحوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انھوں نے آج پھر ثابت کیا کہ جو دن ان کا ہے اس دن وہ کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ میں مایوس ضرور ہوں لیکن پاکستان نے آج ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔‘
حسن علی نے فائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک بار پھر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی جس پر انھیں ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈین اننگز کے 30 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور 158 رنز کے مجموعے تک پہنچنے کی کوشش میں دنیا کا بہترین بیٹنگ لائن اپ رکھنے والی ٹیم نو وکٹیں کھو چکی ہے۔
حسن علی نے ایشون کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو فائنل میں فتح سے ایک وکٹ کی دوری پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی 12ویں وکٹ تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ساتویں وکٹ گرتے ہی پاکستانی کپتان نے جنید خان کو واپس بلایا جنھوں نے جدیجا کو سلپ میں کیچ کروا کے پاکستان کو آٹھویں وکٹ دلوا دی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پانڈیا نے صرف 43 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز بنائے جن میں چار چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
پانڈیا ایک تیز رن بناتے ہوئے اپنے ساتھی بلےباز جڈیجا کے ساتھ غلط فہمی کے نتیجے میں آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پانڈیا فخر زمان کو اپنی اننگز کا پانچواں اور چھٹا چھکا لگا کر انڈین تماشائیوں کے چہروں سے روٹھی مسکراہٹ واپس لے آئے ہیں۔