لاہور، پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ

لاہور میں مناوا کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
حملے میں کم سے کم دس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور حملہ آوروں نے عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ صبح اس وقت ہوا جب پولیس کی پریڈ ہو رہی تھی۔
مناوا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر اس دہشت گرد حملے کی اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔


















