’سری لنکن ٹیم پر حملے کا ملزم گرفتار‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام قاری عبدالوہاب عرف عمر وہاب ہے۔
سی آئی اے پولیس لاہور کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ سے حراست میں لیا گیا اور گرفتار کیے جانے والا مبینہ ملزم سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔
سی آئی اے پولیس کے ایس پی عمر ورک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا اور بقول ان کے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکری جھنگوی سے ہے۔
لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور امکان ہے کہ تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔
پولیس کے بقول سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملہ میں سات ملزمان ملوث تھے جن میں سے دو ملزمان کو لاہور سے ہی حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ <link type="page"><caption> تین مارچ سال دو ہزار نو کو لاہور میں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2009/03/090303_lahore_lanka_firing_fz.shtml" platform="highweb"/></link> قذافی سٹیڈیم سے کچھ ہی فاصلے پر لبرٹی چوک میں اس بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جو سری لنکن ٹیم کے ارکان کو سٹیڈیم لے کر جا رہی تھی۔ اس واقعہ میں سری لنکن ٹیم کے سات کھلاڑی زخمی اور چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ تین ماہ بعد لاہور پولیس نے بھی ایک ملزم زبیر عرف ندیم کو گرفتار کیا تھا اور پولیس کے بقول حراست میں لیا گیا مبینہ ملزم سری لنکن ٹیم حملہ میں ملوث تھا اور اس کا تعلق پنجابی طالبان سے بتایا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لاہور پولیس کے مطابق سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان عرف رانا حنیف تھا اور اس حملے کا مقصد کرکٹ ٹیم کو اغوا کرنا تھا۔






















