انڈیا کے کسان سراپا احتجاج

،ویڈیو کیپشنانڈیا کے شہر ممبئی میں 40 ہزار سے زیادہ کسان احتجاج کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

انڈیا کے کئی ضلعوں سے کسان چھ روز پیدل چل کر ممبئی پہنچے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور اناج کی ایک منافع بخش قیمت مقرر کی جائے۔ ہر برس مہاراشٹر میں ہزاروں کسان غربت کے سبب خودکشیاں کرتے ہیں۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ