ماحول بچاؤ، امریکی حاضری

ماحول بچاؤ مہم(فائل فوٹو)
،تصویر کا کیپشنامریکہ پر ماحول کے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا ہے

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنا پروگرام تبدیل کرتے ہوئے ڈینمارک میں ماحول کے بارے میں ہونے والے اجلاس کی اختتامی کارروائی میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے توقع تھی کہ وہ افتتاحی کارروائی میں شامل ہوں گے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ صدر اوباما کے پروگرام میں تبدیلی سے امید پیدا ہوئی ہے کہ شاید اجلاس میں مکمل معاہدہ نہیں تو کچھ معاملات پر اتفاق رائے ضرور پیدا ہو جائے گا جن پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کی طرف سے ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کے اعلان کے بعد کوپن ہیگن میں اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ترقی پذیر ممالک کو ماحول سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے قائم کیے گئے دس ارب ڈالر کے فنڈ میں اپنا حصہ ضرور ڈالے گا۔