’ایچ پی کمپیوٹر نسل پسند ہے‘

ایچ پی کو چہرہ پڑھنے والے سافٹ ویئر میں ممکنہ مسئلے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے: ترجمان
،تصویر کا کیپشنایچ پی کو چہرہ پڑھنے والے سافٹ ویئر میں ممکنہ مسئلے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے: ترجمان

یو ٹیوب پر ایک ویڈیو کو ایک ملین افراد نے دیکھا جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایچ پی لیپ ٹاپ میں نصب کیمرہ کالی رنگت کے چہرے کو پڑھ نہیں سکتا۔

ایک چھوٹی ویڈیو اس ماہ کے اوائل میں اپ لوڈ کی گئی تھی اور اس ویڈیو میں ’بلیک دیسی‘ اور وائٹ وانڈا‘ ہیں۔جب وانڈا جو کہ ایک سفید فام عورت ہیں اس ایچ پی کے لیپ ٹاپ کے سامنے آتی ہیں تو کیمرہ ان پر فوکس کرتا ہے اور ان کی حرکات و سکنات کو پڑھ سکتا ہے۔ لیکن جب دیسی جو کہ ایک سیاہ فام مرد ہیں کیمرے کے سامنے آتے ہیں تو کیمرہ ان کو نہیں پڑھ سکتا۔

یہ کلپ ایک مزاحیہ ہے اور اس کا ٹائٹل ہے ’ایچ پی کمپیوٹر نسل پسند ہے‘۔

ایچ پی کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ’ایچ پی کو چہرہ پڑھنے والے سافٹ ویئر میں ممکنہ مسئلے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے اور یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب چہرے پر پڑنے والی روشنی کم ہوتی ہے۔ ہم ایسے مسائل کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘