ایکسپلورر:نقص کو فوری ٹھیک کرنے کا فیصلہ

مائیکرو سافٹ اپنے انٹرنیٹ براؤزر ایکسپلورر میں پائے جانے والے اس نقص کو ہنگامی طور پر ٹھیک کرنے جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ چینی ہیکرز نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ای میلز اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی ہو۔
مائیکرو سافٹ عام طور پر ہر مہینے ایک بار ہی نقائص کو ٹھیک کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کرتا ہے لیکن اس مسئلے کی شدت کی وجہ سے ادارہ مجبور ہوا کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔
مائیکرو سافٹ کے سکیورٹی گروپ کے جنرل مینیجر کا کہنا ہے کہ ’ قابل ذکر دھیان دینے کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے، صارفین میں ابہام ہے کہ وہ کس طرح خود کو محفوظ رکھیں اور مائیکرو سافٹ بڑھتے ہوئے خطرات کے ماحول سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔
انہوں نے صارفین کو ہدایت کی وہ سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیےایکسپلورر کے ورژن آٹھ کا استعمال کرے۔ اس حالیہ حملے کی وجہ سے تیس کے قریب کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ گوگل اور ایڈوبے بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ براؤزر میں پائے جانے والے نقص کی وجہ سے ایک کوڈ نے فائدہ اٹھایا۔ اگر انٹرنیٹ کا کوئی صارف کسی ایسے براؤزر کے ذریعے کسی متاثرہ ویب سائٹ پر جاتا ہے جو حملے کی زد میں آ سکتا ہے تو وہ ’ٹروجن ہارس‘ نامی وائرس کا شکار ہو جاتا ہے اور بعد میں ہیکر اس کی مدد سے کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے اور کمپیوٹر میں پڑی حساس معلومات کو چرا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے سوموار کو کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر بہت کم تعداد میں متاثرہ ویب سائٹس موجود ہیں۔ لیکن اب سکیورٹی فرم سوفوس کا کہنا ہے کہ ان انھوں نے ’ کاپی کیٹ‘ سائٹس دیکھی ہیں جو سکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ سکیورٹی فرم نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’ اگرچہ ان کی تعداد بہت کم ہے جو کوڈ کی وجہ سے حملے کا شکار ہوئی ہیں۔‘
مائیکرو سافٹ میں پائے جانے والے نقص کی وجہ سے ایکسپلورر کے حریف فائرفوکس کو زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے میں فائدہ پہنچے گا۔
ویب پر نظر رکھنے والی سٹار کونٹر نامی کمپنی کے مطابق اس وقت یورپ میں استعمال کے لحاظ سے فائر فوکس ایکسپلورر سے پانچ پوائنٹ پیچھے ہے۔ اس وقت یورپ میں ایکسپلورر کا شئیر پینتالیس فیصد اور فائر فوکس کا چالیس فیصد ہے۔ جرمنی اور آسٹریا میں فائر فوکس نے ایکسپلورر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







