فیس بک کا نیا پروفائل پیج

دنیا میں سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پروفائل پیج کو نئے طور پر ڈیزائن کیا ہے اور یہ نیا پروفائل پیج آئندہ کچھ ماہ میں تمام صارفین کو میسر ہوگا۔
نئے ڈیزائن کے تحت پروفائل پیج پر فیس بک ممبران کے بارے میں زیادہ معلومات ہوں گی اور تصاویر کا زيادہ استعمال کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
دنیا بھر میں پانچ سو ملین افراد فیس بک کے ممبر ہیں اور ان کے نئے پروفائل پیج کو آئندہ کچھ دنوں میں لانچ کیا جائے گا۔
فیس بک کے بانی مارک زکرربرگ نے امریکہ کے ایک ٹی وی شو 60 منٹ پر فائل پیج پر کی جانے والی تبدیلیوں کو دکھایا۔
فیس بک کے انجینئر جوش وائزمین نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ نیا پروفائل پیج کے ذریعے ممبران کو اپنے بارے میں زیادہ معلومات مہیا کرنا آسان ہوگا۔ نئے پیج کے ذریعے وہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں اور ان کے لیے کون اہم ہے اور کون نہیں۔
نئے پروفائل پیج پر ان تصاویر کا ایک نیا ’ٹیب‘ ہوگا جس میں فیس بک ممبران کو ان کے دوست یا گھروالوں نے ’ٹیگ‘ کیا ہے۔
نیا پروفائل پیج اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ طے کر سکیں کہ ان کے خاص دوست کون ہیں اور وہ ان دوستوں کو ’فیچرڈ فرینڈز‘ کے زمرے میں رکھ سکتے ہیں۔
مسٹر وائزمین کا کہنا ہے کہ ان تبدیلوں کو دھیرے دھیرے شائع کیا جائے گا اور 2011 تک سبھی ممبران اس کا استمعال کرسکیں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ جو ممبران نئے پروفائل پیج کا استمعال کرنا چاہتے ہیں وہ فورا اپنے پرانے پیج کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن جو ممبران پرانے پیج پر رہنا چاہتے ہیں وہ ایسا کرسکتے ہیں۔





















