یاہو:600 سے زائد ملازمین کی چھانٹی

یاہو نے ایک برس قبل بھی اپنے ملازمین کی چھانٹی کی تھی
،تصویر کا کیپشنیاہو نے ایک برس قبل بھی اپنے ملازمین کی چھانٹی کی تھی

انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے اپنے چھ سو سے زیادہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ تعداد یاہو کے کل ملازمین کے قریباً پانچ فیصد کے برابر ہے۔

یاہو کے مطابق یہ قدم کمپنی کی جانب سے اخراجات میں کمی اور اپنے آپریشنز کو صحیح سمت میں لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جن شعبوں سے لوگ فارغ کیے جائیں گے اب میں نیوز، فنانس اور سپورٹس ویب کے علاوہ ای میل سروس بھی شامل ہے۔

یاہو نے ایک برس قبل بھی اپنے ملازمین کی چھانٹی کی تھی اور جب بھی قریباً پانچ فیصد ملازمین کو نکالا گیا تھا۔

یاہو کے برعکس گوگل سمیت دیگر انٹرنیٹ کمپنیاں اس وقت مزید بھرتیاں کر رہی ہیں اور گوگل نے جنوری میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔