میکسیکو میں مرنے والوں کی یاد میں ’ڈھانچوں کی پریڈ‘

میکسیکو میں مرنے والے افراد کو یاد کرنے کے لیے ’ڈے آف دی ڈیڈ‘ کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریڈ میں سینکڑوں افراد نے ڈھانچے نما کوسٹیوم پہنے۔

میکسیکو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمیکسیکو میں مرنے والے افراد کو یاد کرنے کے لیے ’ڈے آف دی ڈیڈ‘ کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریڈ میں سینکڑوں افراد نے ڈھانچے نما کوسٹیوم پہنے۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کی ثقافت میں لا کترینہ ایک مشہور کردار ہے۔ پریڈ کے شرکا کا لاکترینہ جیسا میک اپ کرنے کے لیے آرٹسٹ پریڈ میں موجود تھے۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈے آف دی ڈیڈ یکم اور دو نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس پریڈ میں سبھی عمر کے لوگوں نے شرکت کی۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کی ثقافت میں لا کترینہ اگرچہ ایک خاتون شخصیت ہے تاہم پریڈ میں شریک کئی مردوں نے بھی خود کو ان کے روپ میں ڈھالا ہوا تھا۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈے آف دی ڈیڈ کی پریڈ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جاتی تھی تاہم گذشتہ سال جیمز بانڈ کی فلم ’سپیکٹر‘ کے ابتدائی سین میں اس کی عکس بندی نے اسے انتہائی مقبول بنا دیا ہے۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس پریڈ میں کچھ لوگوں نے تو اپنی شادی کے ملبوسات بھی پہنے۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناچھی کترینہ کے لیے خوبصورتی ایک کلیدی چیز ہے۔
میکسیکو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگلے جہاں میں داڑھی اتنی ہی مقبول ہے جتنی آج کے ہپسٹر نوجوانوں میں ہے۔