آسٹریلیا کے موسم ڈرامائی تصاویر میں قید

آسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات نے سنہ 2018 کے کیلینڈر میں ملک بھر سے تصاویر شامل کیں ہیں۔

آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہJON BAGGE

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کو سینکڑوں فوٹوگرافروں نے تصاویر بھیجی ہیں جنھیں امید ہے کہ وہ کیلنڈر کا حصہ بنیں گی۔ اس تصویر میں ریاست وکٹوریا میں غروب ہوتے ہوئے سورج کی کرنیں ماؤنٹ ہوتھم پر پڑ رہی ہیں۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہBAREND BECKER

،تصویر کا کیپشنانٹارکٹک میں واقع آسٹریلوی ڈیوس سٹیشن سے کھینچی گئی قُطبی روشنیوں کی تصویر
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہJENNIFER ERLANDSEN

،تصویر کا کیپشنوکٹوریا میں سمندری طوفان کے دوران مارننگٹن پیئر سے ٹکرانے والی لہروں کے زور نے فوٹوگرافر کو اپنی جانب مبذول کرایا
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہGRANT SZABADICS

،تصویر کا کیپشنکوئنز لینڈ میں ایک کان کن نے آسمانی بجلی کے ماؤنٹ آئزہ سے ٹکرانے کا منظر عکس بند کیا ہے۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہLUKE TSCHARKE

،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک کے اوپر پورے چاند کا منظر۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہCAPTAIN VICTORIA HARRISON

،تصویر کا کیپشنرائل فلائنگ ڈاکٹر سروس کی ایک پائلٹ اپنے مریض کے پاس جا رہی تھیں جب انھوں نے کوئنز لینڈ میں اپنے فون سے یہ منظر عکس بند کیا۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہNITIN SAKSENA

،تصویر کا کیپشنسڈنی میں شدید بارش سے گاڑی کی دھندلائی ہوئی ونڈ سکرین۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہANDREW THOMAS

،تصویر کا کیپشنوکٹوریا میں موسمِ سرما کے دوران سورج کی پہلی کرنیں جو ماؤنٹ بوننیونگ پر چھائی ہوئی دُھند سے چھن کر زمین پر پڑ رہی ہیں۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہBEN BROADY

،تصویر کا کیپشنمغربی آسٹریلیا کے خطہ کِمبرلے میں واقع آرگائل جھیل پر آسمانی بجلی کڑک رہی ہے۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہASBJORN KANCK

،تصویر کا کیپشنایڈیلیڈ کی فضاؤں میں لہروں کی شکل کے بادلوں میں جہاز گزرنے کا منظر
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہPETER NUNN

،تصویر کا کیپشنشمالی خطے میں مغربی میک ڈونیل رینجز پرغروبِ آفتاب کے وقت کھینچی گئی تصویر۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہSEENIVASAN KUMARAVEL

،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز میں ونڈ فارم کے اوپر غضب ناک آسمان۔
آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہABIS KAYLA HAYES

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شمالی علاقے میں بحری فوج کی مشقوں کا منظر