جب برطانیہ کے آسمانوں پر 15 ہزار بار بجلی کوندی

آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمحکمۂ موسمیات نے آسمانی بجلی سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ آسمانی بجلی کی یہ تصویر لندن شہر کی ہے۔

برطانیہ کے جنوبی حصے طوفانی بارش اور گرج چمک کی زد ہیں جبکہ آسمان پر بجلیاں لمحے لمحے بعد کوند رہی ہیں۔

بی بی سی موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکیں۔

یہ گرج دار، چمک دار طوفان جنوبی انگلینڈ، مڈ لینڈ اور ویلز سے شمال کی جانب جا رہا ہے اور اتوار کو پورے دن جاری رہے گا۔

اسی بارے میں

میٹ آفس نے شدید بارش اور سیلاب کے لیے زرد وارننگ جاری کی ہے۔

بہت سے لوگ اس طوفانی بجلی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے لیے نکل آئے جسے انتہائی 'بے وقوفانہ' اور 'بجلی کی خیرہ کرنے والی روشنی میں نکلنا' قرار دیا گيا۔

آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہPA/TowerRNLI

،تصویر کا کیپشندریائے ٹیمز پر آسمانی بجلی کے چمکنے کی یہ تصویر آر این ایل آئی نے سنیچر کی دیر شب کو لی ہے۔
آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہEms - Hayling Island/@auntymems

،تصویر کا کیپشنہائی لنگ جزیر پر ڈرامائی انداز کے ارغوانی آسمان کی تصویر لی گئی۔

بہت سے لوگوں نے کہا کہ انھوں نے اس قسم کا طوفان کبھی نہیں دیکھا اور کہا کہ 'بجلی کی چمک متحیر کرنے والی تھی۔'

ایک دوسری خاتون نے کہا کہ 'باہر جیسے دیوانگی کا شور تھا۔'

آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہAndrew Lanxon Hoyle/@Batteryhq

،تصویر کا کیپشنمشرقی لندن کے ڈالسٹن میں بجلی کے چمکنے سے سلیمانیہ مسجد روشنی میں نہا گئی
لندن

،تصویر کا ذریعہKate/@tearscrynomore

،تصویر کا کیپشنلندن کے کیمڈن میں آسمان کے اس منظر کی تصویر لینے والی فوٹوگرافر کیٹ نے کہا کہ 'اس تصویر کو لینے میں مجھے ایک عمر لگ گئی'

بی بی سی موسمیات کے پیش کار ٹوماز شیفرنیکر نے اسے جب اسے لندن پر منڈلاتے دیکھا تو اسے 'طوفانوں کی ماں' کا لقب دے ڈالا۔

انھوں نے کہا: 'اے بچے یہ تو بالکل دیوانگی ہے۔ 'میں نے اتنی زیادہ تیزی کے ساتھ بجلی چکمنے والا طوفان اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ زیادہ بجلیاں لپک رہی ہیں لیکن ان کی آواز بہت تیز نہیں ہے اور ان کا منظر قابل دید ہے۔'

آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہPaul Greenford tyres/@Atko80

،تصویر کا کیپشنپال گرین فورڈ ٹیمز کے ہینلی پر موجود کارواں میں تھی جب بارش اور آسمانی بجلی نے انھیں آ گھیرا۔
مغربی ڈورسیٹ

،تصویر کا ذریعہHarry Neary/@grumpyrocker

،تصویر کا کیپشنجب طوفان شروع ہوا تو ہیری نیئری نے اپنا کیمرہ تیار کیا اور ڈورسیٹ میں بروڈونڈسر کے مقام پر یہ تصویر لی۔

بی بی سی موسمیات کے ماہر جیما پلم نے بتایا کہ طوفان شمال کی جانب رواں ہے اور اتوار تک رہے گا۔

میٹ آفس نے کہا کہ گھروں اور دفتروں میں تیزی سے پانی آ سکتا ہے۔ اور کہا کہ پانی کی تیز دھار اور گہرے پانی، آسمانی بجلی کے گرنے، اولے پڑنے اور تیز ہواؤں سے بعض عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہ@samueltwilkinson/PA

،تصویر کا کیپشنبجلی کی ایک لمبی لکیر نے لندن کے 310 میٹر اونچے شارڈ کو بونا کر دیا
آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلندن کے ویمبلی سٹیڈیم پر بجلی کو آنکھیں خیرہ کرنے والی کوند
آسمانی بجلی

،تصویر کا ذریعہKarl McCarthy/@McCarthyKarl

،تصویر کا کیپشنلندن کے ساتھ پلے سٹو میں سینکڑوں افراد نے اپنے اپنے کیمرے سے طوفان کی تصاویر لیں
لندن

،تصویر کا ذریعہJ/@dxtjxsh

لندن

،تصویر کا ذریعہ@pamelsaurusrex/PA

،تصویر کا کیپشنلندن کے کنگز کراس پر دو آدمیوں کو بارش سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بجلی نے سار منظر روشن کر دیا ہے

۔