افغانستان پر اہم کانفرنس بلانے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےافغانستان پر ایک اعلی کثیر الملکی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان، ایران سمیت دیگر علاقائی ممالک کو شرکت کی دعوت دی جائے گا۔
برسلز میں نیٹو ممالک کی پہلی کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان نیٹو کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہ سب کے لیے درد سر ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شدید اندرونی خطرات سے دوچار ہے اور افغانستان میں کو درپیش بیرونی خطرات کا منبہ بھی پاکستان ہی ہے۔
نیٹو نے افغانستان میں روسی تعاون حاصل کرنے کے لیے روس کے ساتھ اعلی سطح کے تعلقات کو بحال کر دیا ہے۔ گزشتہ سال روس اور جارجیا کے درمیان جنگ کے بعد نیٹو نے روس کے ساتھ اعلی سطح کے تمام روابط ختم کر دیئے تھے۔
روس نے نیٹو کی طرف سے روابط کو بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صیح سمت میں قدم ہے۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ایران سمیت تمام ایسے ممالک کو افغانستان پر کانفرنس میں بلایا جانا چاہیے جن کو افغانستان میں استحکام سے مفاد وابستہ ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ برنارڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے رضامند ہو جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ جمعہ کے روز اپنے روسی ہمعصر سے ملاقات کریں گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کو جارجیا اور یوکرائن جیسے ممالک کے لیے اپنے دروازوں کو کھولنا چاہیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
البتہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات اس وقت تک پہلے کی سطح پر نہیں آ سکتے جب تک روس جورجیا کی خود مختاری کی مسلسل خلاف وزیوں کو ختم نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ جورجیا میں روس کی جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔




















