الاباما شوٹنگ پر عینی شاہد
ایک مسلح شخص نے جنوبی الاباما میں نو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی مار دیا ہے۔ چند عینی شاہدین کا بیان:
نامعلوم عینی شاہد ، جینوا کونٹی
اس نے میرے بہنوئی پر فائرنگ کی تو اس نے گاڑی کے پیچھے چھپ کر پناہ لی جس کی وجہ سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا۔
جینواء پولیس چیف فرینکی لِنڈ سے
اس نے ایک ہتھیار نکلا جو میرے خیال میں آے آر پندرہ یا ایم سولہ خودکار ہتھیار تھا اور میرے اور ایک دوسرے آفسر کی گاڑیوں کئںی گولیا برسائیں جس میں گیارہ میری گاڑی پر لگیں اور سات دوسری گاڑی پر لگیں جبکہ گولیوں کے کچھ خول میرے کاندھے پر بھی لگے۔
کرس مورفی ، البامہ ؟ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی
یہ پوری ریاست کے لیے ایک ہولناک واقعہ تھا لیکن وہ ایک دیہی علاقہ ہے جو کہ ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ جبکہ گورنر کا کہنا ہے کہ تمام وسائل جینیوا کاؤنٹی کی مدد کے لیے بروئے کار لائے جائیں۔
کلے کنگ، سیمسن کا مئیر
میں یہاں کی کمیونٹی کو آرام پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہا ہوں، میں یہاں چوالیس سال سے رہ رہا ہوں اور میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہاں کبھی اس طرح کا واقعہ ہوگا۔















