میکسیکو کا وائرس عالمی وباء بن سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایک نئے فلو وائرس جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہے ہے کہ میکسیکو میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں بین الاقوامی وباء کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے چیف مارگیٹ چان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ بین الاقوامی سطح کی ہے اور اس پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔
ماہرین صحت کا کہناہے کہ اب تک کے تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بیماری کا تعلق میکسیکو میں سؤروں کے فلو وائرس سے جو جنوبی امریکہ سے پھیلا ہی۔
امریکہ میں بہت سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں اور حکام صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مارگیٹ چان امریکہ کا دورہ مختصر کرکے جنیوا واپس پہنچ گئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔
یہ کمیٹی بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر سکتی ہے اور عالمی وبائی چوکسی کی سطح کو بلند کر سکتی ہے۔ بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کا یہ اقدام تجارتی پابندیوں، سرحدیں بند کرنے اور سفری ہدایات جاری کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت اپنے تمام ممبر ملکوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں زیادہ تر مرنے والوں میں بچوں اور بوڑھوں کے برعکس جوان زیادہ شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
میکسیکو میں سکول، عجائب گھر، لائبریریاں، بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے کے برتن استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔
ایک سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ تمام پبلک تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دو فٹ بال میچ جن کے سارے ٹکٹ پہلے سے فروخت ہو چکے تھے تقریباً خالی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔
میکسیکو کے رومن کیتھولک چرچ نے اتوار کے اجتماعات کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیئے ہیں تاکہ اس متعدی بیماری کے مزید پھلاؤ سے بچا جا سکے۔






















