’لاوڈ سپیکروں کی آوازیں کم کرنے کی کوشش‘

سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ مسجدوں میں غیر ضروری طور پر تیز لاوڈ سپیکروں کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کئے جا رہا ہیں۔
وزیر مذہبی امور شیح صلاح الشیخ نے کہا ہے کہ کچھ مساجد میں اتنے طاقت ور لاوڈ سپیکر استعمال کیئے جا رہے ہیں جن کی آواز پانچ کلو میٹر دور تک سنی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناقابل برداشت حد تک تیز آوازوں کی وجہ سے اکثر ادا کیئے جانے والے الفاظ کو سمجھنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔
کچھ مساجد میں تمام واعظ سپیکروں پر کیئے جاتے ہیں اور مختلف مساجد سے ایک ساتھ سپیکروں پر ہونے والے واعظ اور تقریریں سمجھ نہیں آتیں۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے تجرباتی طور مدینہ میں مساجد میں لاوڈ سپیکروں کو صرف اذان دینے کے لیے استعمال کرنے کو کہا۔

















