انتخابی مہم کے انچارج زخمی

افغانستان میں حکام ے مطابق صدراتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے انتخابی مہم کے انچارچ ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لغمان صوبے میں ان کی گاڑی پر حملے میں ان ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
اتوار کو صدر حامد کرزائی کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار محمد قاسم فہیم پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثناء ہلمند صونے میں ایک دھماکے میں آٹھ افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں بیس اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
لغمان صوبے کے ڈپٹی گورنر نے بی بی سی کو بتایا کہ کوشش کی جاری ہے کہ عبداللہ عبداللہ کی انتخابی مہم کے انچارج اسماعیل کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق انہیں علاج کے لیےجلال آباد لے جایا گیا ہے۔
حملے کے وقت عبداللہ عبداللہ اس گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ عبداللہ عبداللہ افغانستان کے سابق وزیر خارجہ ہیں اور وہ اس مرتبہ صدارتی انتخابات میں ایک اہم امیدوار ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
قاسم فہیم کی گاڑی پر راکٹ سے چلائے جانے والے گرنیڈ اور مشین گن سے قندوز کے صوبے میں حملے کیا گیا تھا۔





















