دبئی میں مزدوروں کا مظاہرہ

دبئی میں احتجاجی مظاہرہ ہونا ایک غیر معمولی بات ہے
،تصویر کا کیپشندبئی میں احتجاجی مظاہرہ ہونا ایک غیر معمولی بات ہے

متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں مزدوروں نے تنخواہوں اور حالات کار میں بہتری کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔

دبئی میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں نے ایک تعمراتی سائٹ سے نکل کر شہر میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک روک دی۔

جس کے بعد مزدروں کے نمائندوں سے کمپنی کے مالکان سے مذاکرات کیئے۔

دبئی میں موجود بی بی سی کے نمائندے نے کہا ہے کہ یہ دبئی اور خلیجی ریاستوں میں اس طرح کا احتجاج ایک غیر معمولی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں میں کم تنخواہوں اور سخت حالات کار کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی کا ایک مظاہرہ تھا۔ خلیج میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کو کوئی قانونی حقوق حاصل نہیں ہیں۔