یورپ افغانستان سے فوجیں واپس بلا لے: اسامہ

لقاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے یورپی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کا اتحاد کو ترک کے افغانستان سے اپنے فوجیں کو واپس بلا لیں۔
اسامہ بن لادن کا آڈیو پیغام انٹرنیٹ پر ایک جہادی ویب سائٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے۔
اسامہ بن لادن کا بیان جرمنی میں ہونے والے انتخابات سے دو روز قبل آیا ہے۔جرمنی کے چار ہزار سے زائد فوجی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق جرمنی کی نصف سے زائد آبادی افغانستان سے جرمن فوجیوں کا انخلاء چاہتی ہے۔
اسامہ بن لادن نے کہا کہ کوئی سمجھدار شخص اپنی دولت اور اپنے اولاد مجرموں کے لیے ضائع نہیں کرتا۔
.اسامہ بن لادن نے کہا کہ ایسے اتحاد کا حصہ بننا شرمناک فعل ہے جو دیہاتوں پر بمباری کر کے نہتے انسانوں کا خون کرتے ہوں۔
اسامہ بن لادن نے یورپ سے کہا کہ اگر انہوں نے افغانستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مظالم دیکھے ہوں تو پھر ان کو میڈرڈ اور لندن میں ہونے والے واقعات صحیح سمجھ میں آ سکیں گے۔
اُدھر جرمنی میں پولیس نے ایک پچیس سالہ ترک شہری کوگرفتار کیا ہے جس پر انٹرنیٹ پر القاعدہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کرنے کا شبہ ہے۔ پولیس کے مطابق اس ویڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر جرمنی نے افغانستان سے اپنی فوج واپس نہ بلائی تو اسے اتوار کے انتخابات کے دوران حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

















