افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی کمانڈر مزید فوج افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں امریکی کمانڈر مزید فوج افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں

افغانستان کے جنوبی حصے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے امریکی فوج کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں دو فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

حکام نے ابھی اس واقع کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

سن دو ہزار ایک میں افغانستان پر حملے کے بعد سے اب تک اس سال اتحادی افواج کو سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں اب تک پچیس امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔