افغانستان میں خود کش حملہ، نو ہلاک

حملہ آور کا نشانہ افغان سکیورٹی ایجنسی تھی جوامریکی فوج کے لیے کام کر رہی ہے
،تصویر کا کیپشنحملہ آور کا نشانہ افغان سکیورٹی ایجنسی تھی جوامریکی فوج کے لیے کام کر رہی ہے

جنوبی افغانستان کے شہر گردیز میں ایک خود کش حملہ آور نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والی افغان سکیورٹی ایجنسی پر حملہ کر کے سکیورٹی کمپنی کے مالک سمیت نو افراد کو ہلاک اور اٹھائیس کو زخمی کر دیا ہے۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق حملہ آور نے گردیز کے مصروف علاقے میں خود کو دھماکے سے آڑا لیا جس میں افغان سکیورٹی کمپنی کے کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی کمپنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امریکی فوج کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

حالیہ دنوں میں افغانستان میں طالبان نے امریکی اور ان کی مددگار افغان سکیورٹی ایجنسیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔جمعرات کو خوست کےگورنر دفتر کے باہر پھٹنے والے بم میں زخمی ہو گئے تھے۔

گردیز میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

پکتیا صوبہ کے گورنر کے ترجمان روح اللہ سمن نے کہا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔