دو بچے چاہیئیں تو بیس برس انتظار

چین میں تیس برس سے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پابندی عائد ہے
،تصویر کا کیپشنچین میں تیس برس سے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پابندی عائد ہے

چین کے ضلع گونڈونگ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ سن دو ہزاز تیس میں ان کے ضلع کے تمام جوڑوں کو صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پابندی سے آزاد کر دیا جائے گا۔

ضلع گونڈونگ آبادی کے لحاظ سے ملک کے بڑے علاقوں میں سے ایک ہے۔

چینی حکام کے مطابق پابندی کے خاتمے کے بعد چینی جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام چین میں بڑھتی عمر کے افراد میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

چین میں آج سے تیس سال پہلے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہر جوڑے کو صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم ایک سے زائد بچے پیدا کرنے کے خواہش مند جوڑوں کے لیے چینی حکومت کی جانب سے کچھ شرائط موجود ہیں جن کو پورا کرنے کے بعد وہ اس پابندی سے آزاد ہو سکتے ہیں۔