بحرین مظاہرے، خلیجی فوج کی آمد

بحرین مظاہرے، خلیجی فوج کی آمد

بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ مظاہروں کو روکنے کے لیے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کی فوج بحرین پہنچ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ مظاہروں کو روکنے کے لیے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کی فوج بحرین پہنچ گئی ہے۔
بحرین میں پہنچنے والی فوج کا تعلق خلیج تعاون کونسل میں شریک ممالک سے ہے۔ اس کونسل میں بحرین، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبحرین میں پہنچنے والی فوج کا تعلق خلیج تعاون کونسل میں شریک ممالک سے ہے۔ اس کونسل میں بحرین، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوج حکومت کی درخواست پر بحرین آئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوج حکومت کی درخواست پر بحرین آئی ہے۔
بحرین کی حکومت نے خلیج کونسل سے فوج بھیجنے کی درخواست اس وقت کی جب پچھلے ماہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں سات حکومت مخالف مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنبحرین کی حکومت نے خلیج کونسل سے فوج بھیجنے کی درخواست اس وقت کی جب پچھلے ماہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں سات حکومت مخالف مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔
خلیجی فوج کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فوج تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کی حفاظت کرے گی۔
،تصویر کا کیپشنخلیجی فوج کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فوج تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کی حفاظت کرے گی۔
سعودی حکام نے بھی بحرین میں فوج بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ہزار سعودی فوجی پیر کی صبح بحرین پہنچ گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسعودی حکام نے بھی بحرین میں فوج بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ہزار سعودی فوجی پیر کی صبح بحرین پہنچ گئے ہیں۔
حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا بحرین میں آنا ملک پر قبضے کے مترادف ہے۔
،تصویر کا کیپشنحزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا بحرین میں آنا ملک پر قبضے کے مترادف ہے۔