فسادیوں کےخلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے: ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیس کو مزید ہنگاموں سے نمٹنے کے لیے آبی توپوں سمیت تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ برطانیہ میں منگل اور بدھ کی شب بھی ہنگاموں اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں سنیچر سے شروع ہونے والے فسادات کا سلسلہ جاری ہے اور اب شہر کے متعدد علاقے اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی دارالحکومت لندن میں سنیچر سے شروع ہونے والے فسادات کا سلسلہ جاری ہے اور اب شہر کے متعدد علاقے اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔
ان فسادات کو برطانیہ کی تاریخ کے بدترین فسادات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان فسادات کو برطانیہ کی تاریخ کے بدترین فسادات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق فسادات کے دوران اب تک تین سو چونتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق فسادات کے دوران اب تک تین سو چونتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ ٹریسا مے نے کہا کہ ٹوٹنہم سے شروع ہونے فسادات ناقابل قبول ہیں اور ان میں حصہ لینے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
،تصویر کا کیپشنوزیر داخلہ ٹریسا مے نے کہا کہ ٹوٹنہم سے شروع ہونے فسادات ناقابل قبول ہیں اور ان میں حصہ لینے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
پیر کی رات اینفیلڈ، والتھم سٹوو، بارکنگ اور ایلنگ براڈوے میں بھی بدامنی کے واقعات پیش آئے اور فسادات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
،تصویر کا کیپشنپیر کی رات اینفیلڈ، والتھم سٹوو، بارکنگ اور ایلنگ براڈوے میں بھی بدامنی کے واقعات پیش آئے اور فسادات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
اینفیلڈ کے علاقے سولار وے میں سونی کمپنی کا ایک گودام، وولچ نیو روڈ میں ایک شاپنگ سینٹر، ایسٹ ہیم کے علاقے پلیشٹ گروو میں لکڑی کی ٹال کو بھی آگ لگا دی گئی۔
،تصویر کا کیپشناینفیلڈ کے علاقے سولار وے میں سونی کمپنی کا ایک گودام، وولچ نیو روڈ میں ایک شاپنگ سینٹر، ایسٹ ہیم کے علاقے پلیشٹ گروو میں لکڑی کی ٹال کو بھی آگ لگا دی گئی۔
 لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں ایک بڑی صوفہ فیکٹری سمیت کئی عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ۔
،تصویر کا کیپشن لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں ایک بڑی صوفہ فیکٹری سمیت کئی عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ۔
مشتعل نوجوانوں نے لندن کے شمالی حصے میں واقع التھم ایبے میں سونی ڈسٹری بیوشن سینڑ کو آگ لگا دی۔
،تصویر کا کیپشنمشتعل نوجوانوں نے لندن کے شمالی حصے میں واقع التھم ایبے میں سونی ڈسٹری بیوشن سینڑ کو آگ لگا دی۔
نوجوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی اور متعددگاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
،تصویر کا کیپشننوجوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی اور متعددگاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ لندن سے شروع ہو کر ٹاکس ٹیتھ تک پھیل گیا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ لندن سے شروع ہو کر ٹاکس ٹیتھ تک پھیل گیا۔
کلیپہم میں بھی تین سٹورز کو نذر آتش کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنکلیپہم میں بھی تین سٹورز کو نذر آتش کر دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار کلیپہم جنکشن کے قریب سینٹ جونز روڈ پر ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک پولیس اہلکار کلیپہم جنکشن کے قریب سینٹ جونز روڈ پر ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہا ہے۔
آگ بجھانے والا عملہ سرے میں واقع کروئیڈن کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآگ بجھانے والا عملہ سرے میں واقع کروئیڈن کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں ہونے والے نقصان کا ایک منظر۔
،تصویر کا کیپشن لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں ہونے والے نقصان کا ایک منظر۔
کروئیڈن میں لوٹے گئے ایک سٹور کا اندرونی منظر۔
،تصویر کا کیپشنکروئیڈن میں لوٹے گئے ایک سٹور کا اندرونی منظر۔
لیور پول میں نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
،تصویر کا کیپشنلیور پول میں نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔