کابل میں منشیات بحالی مرکز پر فضائی حملے کے بعد اجتماعی تدفین

کابل میں منشیات بحالی مرکز پر فضائی حملے کے بعد اجتماعی تدفین

اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں اسسٹنس مشن کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ منشیات بحالی مرکز پر حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بدھ کو کابل میں مرنے والوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بھی شرکت کی۔

طالبان حکومت کا دعویٰ ہے کہ بحالی مرکز پر پاکستانی حملے میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم پاکستان نے افغان طالبان کے اس دعوے کو 'جھوٹ' قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی جانب سے افغانستان میں میں عسکری مراکز اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔