مائیکل جیکسن کی ’آخری‘ واپسی

مائیکل جیکسن
،تصویر کا کیپشنپچاس سالہ مائیکل جیکسن جولائی میں ایک بار پھر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے

ممتاز گلوکار اور رقاص مائیکل جیکسن نے ایک بار بھر میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

مائیکل جیکسن رواں سال جولائی میں لندن میں کنسرٹ کریں گے۔پچاس سالہ مائیکل جیکسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔

جمعرات کے روز لندن میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں جیکسن نے کہا کہ وہ ایسے گانے گائیں گے جو ان کی مداح سننا چاہتے ہیں۔ مائیکل جیکسن نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کی دل کی اتھاہ گہراہوں سے محبت کرتے ہیں۔

مائیکل جیکسن نے لندن میں اپنے مداحوں کو بتایا 'میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کنسرٹ میرے کیئریئر کے آخری کنسٹرٹ ہوں گے۔‘

مائیکل جیکسن کو دس کنسٹرٹ کے عوض پچاس ملین ڈالرحاصل ہوں گے۔ مائیکل جیکسن آٹھ جولائی کو لندن میں پہلا کنسرٹ کریں گے جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 13 مارچ سے شروع ہو گی۔ ایک ٹکٹ پچاس سے پچھہتر پونڈ کا ہو گا۔

مائیکل جیکسن صرف پانچ منٹ کے اپنے مداحوں کے سامنے آئےمکمل فٹ نظر آتے تھے۔

مائیکل جیکسن سنہ دو ہزار پانچ سے بچوں پر جسمانی تشدد کے الزام میں بری ہونے کے بعد سے اپینے پیشے اور معاشرے میں عزت کو بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں