پلے سٹیشن جلد بحال ہو گا: سونی

،تصویر کا ذریعہReuters
الیکٹرانک گیمز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سونی نے اعلان کیا ہے کہ سونی پلے سٹیشن کا آن لائن نیٹ ورک جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔
سونی پلے سٹیشن کے نیٹ ورک کے سیکیورٹی نظام کے ہیک ہونے سے دنیا بھر میں اس کے کروڑوں صارفین کے بارے میں اہم معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
سونی کا کہنا ہے کہ اب وہ ایسا نظام بنائے گی جس میں گھسنا ممکن نہیں ہوگا۔
گزشتہ ہفتے سونی نے پلے سٹشین اور کیورسٹی نیٹ ورک کو بند کر دیا تھا۔ سونی کی طرف سے یہ اقدام ہیکرز کی طرف پلے سٹیشن کے نظام کو ہیکر کرنے کے بعد لیا گیا تھا۔
















