انڈین الیکشن اور ہم۔۔۔

پانچ سو تینتالیس حلقوں کے لیے آٹھ لاکھ سے زیادہ پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے، چھ لاکھ پولیس اور سِول اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور۔
،تصویر کا کیپشنپانچ سو تینتالیس حلقوں کے لیے آٹھ لاکھ سے زیادہ پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے، چھ لاکھ پولیس اور سِول اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور۔

سولہ اپریل دو ہزار نو سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں کم سے کم ستّر کروڑ ووٹر قریب ایک ماہ تک اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سیاست کافی حد تک اب بھی لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ یہ بات ایک معـجزے سے کم نہیں کہ پانچ برس میں کم سے کم ایک موقع ایسا آتا ہے جب غریب سے غریب فرد کو یہ حق حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے موجودہ حکمران کو مسترد کر کے نئے لوگوں کو اقتدار کا اہل بنا دے۔

جوڑ توڑ، موقع پرست انتخابی قربتوں اور نت نئے سیاسی حربوں اور پینتروں کے باوجود انتخابی عمل کا نتیجہ اکثر و بیشتر عوامی رائے ہی کا عکاس ہوتا ہے۔ گو کبھی کبھار، اور اس مرتبہ <link type="page"><caption> ایسا ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2009/04/090415_election_scene_sz.shtml" platform="highweb"/></link>، ’کولیشن سیاست‘ اور بعد از رائے دہی کے ’سمجھوتے‘ اور عہدنامے غیر متوقع چہرے بھی دلی کے تخت پر براجمان کرا دیتے ہیں۔

بہرحال، ایک ماہ تک متحرک رہنے والی اس انتخابی مشین کے زیرو بم کو آپ تک پہنچانے کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے جامع انتظامات کیے ہیں۔ آئندہ پانچ سے چھ ہفتے تک آپ ویب سائٹ پر ہمارے دلی بیورو اور ملک کے دیہات اور قصبات سے شائع کیا جانے والا مواد ہر روز صفحۂ اوّل اور <link type="page"><caption> انڈیا انڈیکس</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/" platform="highweb"/></link> پر پڑھ، دیکھ اور سن سکیں گے۔ بھارت کی اہم سیاسی شخصیات کے مفصل خاکِے، تقسیم ہند کے بعد سے اب تک ہونے والے تاریخ ساز انتخابات کا احوال، عام ووٹر کی بات اور آراء، موجودہ انتخابات پر اثرانداز ہونے والے کلیدی امور، <link type="page"><caption> انٹرایکٹیو انتخابی نقشے، </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2009/04/090408_battleground_map_as.shtml" platform="highweb"/></link>تصویری مضامین، الیکشن نامے اور ڈائری، ویڈیو فلمیں اور فیچر اور نئے پرانے سیاستدانوں کے ساتھ <documentLink href="http://www.bbc.co.uk/mediaselector/check/urdu/meta/dps/2009/04/090409_azharuddin_audio?nbram=1&nbwm=1&bbram=1&bbwm=1&size=au&lang=en-ws&bgc=003399" document-type="ms-audio"> خصوصی انٹرویو </documentLink>۔ یہ سب اردو ڈاٹ کام کی الیکشن سے متعلق اشاعت میں شامل ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ اور بھی۔۔۔

انڈیا، لندن اور پاکستان کے ہمارے کئی ساتھی آئندہ ایک ڈیڑھ ماہ تک بھارت یاترا پر ہونگے، جس دوران وہ روزانہ رپورٹنگ کے علاوہ خصوصی فیچر اور پروگرام مرتب کریں گے۔ اور ہاں، چند ایک روز ہمارے اہم پروگرام ’سیربین‘ اور ’جہاں نما‘ بھی دلی سے ہی پیش کریں گے۔ اس طرح ہم آپ کو بی بی سی دلی بیورو سے بھی آواز، تصویر اور تحریر کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے انتخابی سلسلے کی کہانی سنائیں گے۔ یعنی اگر آپ بھارت کی سیاسی نبض کو بخوبی پہچاننا چاہتے ہوں تو ویب سائٹ پر شائع ہونی والی چستہ الیکشن ڈائری ضرور پڑھیں۔ ووٹر و لیڈر دونوں کی بات سے بات بھی بھارت سے سنائی دے گی۔ سائٹ پر پڑھیےگا ضرور! اسی طرح ہمارے بلاگرز انڈیا کے دور دراز علاقوں سے موبائل براڈ بینڈ کے ذریعے آن لائن ہونگے، ملنا نہ بھولیےگا!

انتحابات کے بعد تازہ ترین نتائج، کون جیتا، کون ہارا، کون کِنگ اور کون کِنگ میکر، حکومت سازی کی جوڑ توڑ، اور آخر میں، انڈیا پر کون سا سیاسی رنگ چڑھتا ہے اور آئندہ پانچ برس تک ملک کا وزیراعظم کون ہوگا، یہ سب آن لائن پر۔

(مدیر: بی بی سی اردو ڈاٹ کام)