آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 153 رنز کا ٹارگٹ دیا جو انھوں نے میچ کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیپ نہیں کیا جارہا

    پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔

  2. سر وویون رچرڈز کے لیے یہ تحفہ ہے: سرفراز احمد

    جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے میچ کے بعد کہا کہ انھیں جیت کی ضرورت تھی اور ان کے بیٹسمینوں نے آخری اوورز میں شاٹس لگا کر بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

  3. عمر گل مین آف دی میچ، شعیب ملک بیسٹ بیٹسمین

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عمر گل کو ملا۔ انھوں نے 24 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بیسٹ بیٹسمین آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو ملا جنھوں نے 43 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

  4. ووین رچرڈز کو سالگرہ کا تحفہ

  5. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب نوجوان حسن خان نے پولارڈ کو مڈ وکٹ پر چھکا لگایا۔ یہ جیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹر سر ووین رچرڈز کے لیے ان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت تحفہ ہے۔

  6. اس سیزن میں عمر گل پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بولر

  7. عمر گل کی چھ وکٹیں

    محمد نواز ایک اونچی ہٹ لگانے کی کوشش میں پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ۔ اس کے بعد عمر گل نے انور علی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ عمران طاہر نے لیا۔

  8. انور علی کا زبردست چھکا

    انور علی نے عمر گل کو سیدھا چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیتنے چانسز بڑھا دیے۔ اس کے بعد نواز نے بھی چھکا لگایا۔

  9. عمر گل کی چوتھی وکٹ

    عمر گل نے اپنی شاندار بولنگ جاری رکھی اور اپنے تیسرے اوور میں روسو کو بھی ایک سلو گیند پر آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے پہلے سرفراز کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد روسو کی بھی وکٹ لی۔ انھوں نے تین اووروں میں صرف 11 رنز دیے۔

  10. سرفراز ایک متنازع فیصلے کے بعد آؤٹ

    عمر گل کے اوور میں سسپنس کے بعد سرفراز کو بالآخر آؤٹ قرار دیا گیا۔ انکا کیچ شان مسعود نے لیا لیکن ایسا لگتا تھا کہ بال ان کے ہاتھ سے گر کر زمین کو بھی لگی تھی۔ لیکن آخر میں ایمپائر نے سرفراز کے خلاف فیصلہ دیا۔

  11. سرفراز کا کیچ ڈراپ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے عمران طاہر کو شاٹ لگائی جو کہ کیچ ہو سکتا تھا لیکن ڈراپ ہو گیا۔

  12. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو ایک اور زندگی مل گئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 15 ویں اوور میں سو رنز مکمل کیے اور اسی اوور سرفراز احمد نے محمد عرفان کی گیند پر ایک اونچا شاٹ لگایا جو بدر نے کیچ کیا لیکن بعد میں ریویو کے بعد سرفراز کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

  13. طاہر نے رمیض کو بولڈ کر دیا

    عمران طاہر نے رمیض راجہ جونیئر کو فلپر کروا کر بولڈ کر دیا۔ رمیض نے 22 رنز بنائے۔

  14. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی عمدہ آغاز کے بعد سست بیٹنگ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 42 گیندوں پر 64 رنز درکار اور اس کی 7 وکٹیں ہاتھ میں۔

  15. شعیب ملک 300 ٹؤنٹی ٹؤنٹی کھیلنے والے پہلے پاکستانی

  16. فری ہٹ پر شاندار چوکا

    رمیض راجہ جونیئر نے پولارڈ کی ایک آہستہ گیند پر اپر کٹ لگا کر خوبصورت چوکا لگایا۔ یہ چوکا فری ہٹ پر لگایا گیا۔

  17. شعیب ملک نے کیون پیٹرسن کو آؤٹ کر دیا

    شعیب ملک نے اپنے پہلے ہی اوور میں کیون پیٹرسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ پیٹرسن نے ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ بعد میں جب ریپلے دکھایا گیا تو وہ بال نو بال تھا اور شعیب ملک کا پیر لائن سے آگے تھا۔ لیکن اس وقت تک پیٹرسن واپس پویلین جا چکے تھے۔

  18. 10 اووروں میں 62 رنز، دو آؤٹ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 اووروں میں دو وکٹوں کے نقاصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔

  19. ملتان سلطانز کی سپورٹ کے لیے ثانیہ آج بھی سٹیڈیم میں

  20. عمر گل کی دوسری وکٹ، اسد شفیق آؤٹ

    عمر گل نے اپنے دوسرے اوور میں اسد شفیق کو آؤٹ کر کے دوسری وکٹ حاصل کی ہے۔ اسد کا کیچ عمران طاہر نے لیا۔ عمر گل دو اوور 6 رنز اور دو وکٹ۔

Trending Now