آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
موصل میں دولتِ اسلامیہ کی مزاحمت جاری
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف مُوصل میں جاری جنگ میں اُن کی کامیابیوں کی رفتار کافی سُست ہو گئی ہے۔ دولتِ اسلامیہ کے جنگجو، ماہر نشانے بازوں اور خودکش بمباروں کے ذریعے عراقی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مشرقی مُوصل میں دست بدست لڑائی ہو رہی ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار 'کویٹن سمرویل' اور کیمرہ مین 'نِک میلارڈ' مُوصل ميں عراقی فوج کے ہمراہ ہیں۔
اُن کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب۔