آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پہلے کیلاش ایم پی اے: عمران خان نے ہمیں ایک الگ شناخت دی ہے
چترال میں کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ کیلاش قبیلے کے پہلے فرد ہیں جو اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں بحثیت ایم پی اے حلف لینگے۔ ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے وزیر زادہ سے پشاور میں گفتگو کی۔