آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مبنی 20 رکنی کابینہ کی منظوری، وزیر داخلہ کا اعلان نہیں کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظور دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری جن کا نام وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر منظور کیا گیا ہے نے 20 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان ٹویٹر پر کیا۔
منظور کردہ کابینہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا قلمدان سنھالیں گے تاہم وزیر برائے داخلہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو وزیر دفاع کا قلمدان دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا ہے اور ان کو چھ اہم وزارتیں سونپی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دی گئی ہیں، وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار کی وزارت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بہاولپور کے حلقے این اے 172 سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ریاستی و سرحدی امور کی وزارت سونپی گئی ہے۔