آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جب شجرکاری ایک جنون بن جائے: ’دل کرتا ہے ہر جگہ صرف سبزہ ہو‘
سالہا سال سے جاری رہنے والے ترقیاتی منصوبوں اور درختوں کی کٹائی سے لاہور کا ماحول بہت حد تک متاثر ہوا ہے۔ تاہم بہت سے شہری ایسے ہیں جو اپنے تئیں لاہور کی فضا کو صاف کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انھی لوگوں میں لاہور کی رہائشی مریم عمر فاروق ہیں جنھوں نے اپنے گھرمیں سینکڑوں کی تعداد میں درخت اور پودے لگا رکھے ہیں۔ یہ پودے اور درخت کیسے ہیں دیکھیے صحافی عفیفہ چوہان اور ہمارے ساتھی وقاص انور کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔