آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کراچی طیارہ حادثہ: جہاز کریش ہونے سے چند سیکنڈ قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جمعہ کی دوپہر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایک مسافر بردار طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے ملحقہ شہری آبادی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے پر عملے کے اراکین سمیت 99 افراد سوار تھے۔
اس آبادی میں ایک گھر کی چھت پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے طیارے کے زمین پر گرنے سے چند سیکنڈز قبل کی ویڈیو محفوظ کی ہے۔