آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
FineBrownWomen#: سانولی سلونی ہونے میں کیا حرج ہے؟
پاکستان اور انڈیا میں جہاں عام طور پر گوری رنگت کو خوبصورتی سے تعبیر دی جاتی ہے، وہیں سانولی رنگت پر تعصب یا مذاق کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور بعض اوقات یہ صورتحال زیادہ تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔ ٹویٹر پر ان دنوں 'فائن براؤن وومین' کے عنوان سے سانولے رنگ پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔
بی بی سی اردو نے اس ٹرینڈ کے حوالے سے چند کامیاب خواتین سے بات کی۔ ان کی کہانیاں سنیے دلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ میں۔۔۔