آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سانپ کا زہر'سمگل` کرنے والے دو افراد گرفتار
انڈیا کی ریاست مہاراشتڑا میں پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پرسانپوں کے زہر کو سمگل کرتے ہیں۔
پولیس نے پونے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں گرفتار سمگلرز میں سے ایک مقیم تھا۔ پولیس کو فلیٹ سے 70 سانپ ملے ہیں جن میں کوبرا اور رسل وائپرز سمیت سانپوں کا 30 ملی میٹر زہر بھی ملا ہے۔
انڈیا میں سانپ کے زہر کو بیچا جانا ایک منافع بخش کاروبار ہے تاہم وہاں جنگلی حیات کو قید میں رکھنا بھی غیر قانونی ہے۔
انڈیا میں کچھ دوا ساز کمپنیاں سانپ کا زہر بلیک مارکیٹ سے خریدتی ہیں اور پھر اسے تریاق بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پولیس انسپکٹر سنتوش گری گوساوی نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ انھوں نے مستند اطلاع ملنے پر فلیٹ پر چھاپہ مارا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مبینہ سمگلرز سانپ پکڑنے والوں سے انھیں خریدتے ہیں اور پھر ان کا زہر نکال کر اسے بیچ دیتے ہیں۔