آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مصر: شاہی سنار کے مقبرے سے نئی حنوط شدہ لاشیں دریافت
مصری حکام کے مطابق ماہرین آثارِ قدیمہ نے ایک شاہی سنار کا مقبرہ دریافت کیا ہے جہاں سے ایک خاتون اور دو نوجوان لڑکوں کی حنوط شدہ لاشیں ملی ہیں۔
یہ مقبرہ دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں 400 میل کے فاصلے پر دریائے نیل کے ساحلی شہر الاقصر میں واقع ہے۔ یہ 16ویں سے 11ویں صدی قبل مسیح کی شاہی سلطنت میں بنا تھا۔
اس مقبرے سے جو دیگر اشیا ملی ہیں ان میں ایک مجسمہ امینن ہاٹ نامی سنار کا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ دریافت ہونے والی تینوں حنوط شدہ لاشوں کا امینن ہاٹ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟
آثار قدیمہ سے متعلق مصری وزارت کا کہنا ہے کہ مقبرے کے نچلے حصے سے حنوط شدہ لاشیں ملی ہیں جو مرکزی حصے کی جانب جاتا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 50 سال تھی جن کی موت ہڈیوں کی بیماری کی وجہ سے ہوئی ان کے دو بیٹوں کی عمریں 20 اور 30 سال بتائی گئی ہیں اور ان کی لاشیں اب بھی بہتر حالت میں محفوظ ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کا خیال ہے کہ امینن ہاٹ جو کہ سب سے طاقتور گاڈ امن کے دور میں ان کے سنار تھے کے مقبرے کی دریافت درا ابول ناگہ میں مزید دریافتوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جو اس دور کے اعلیٰ حکام کے مقبروں اور قبرستانوں کے حوالے سے معروف ہے۔
آثار قدیمہ کے وزیر خالد الانانی کا کہنا ہے کہ 'ہم نے مقبرے کے اندر اور باہر تدفین سے متعلق بہت سے آلات دیکھے ہیں۔ ہم نے حنوط شدہ لاشوں، مخصوص تابوتوں، مردوں کے لیے کنگھیوں، ماسک، کچھ زیورات اور مجسموں کو دیکھا۔'
وہ کہتے ہیں کہ 'ابھی کام ختم نہیں ہوا۔'
انانی کا کہنا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ نے چار نئے نام بھی پڑھے ہیں۔
'ان چار نئے ناموں کے بارے میں کیا ہے؟ ان کےمقبرے کیسے ہیں؟ ان کے مقبرے ابھی دریافت نہیں ہوئے مگر میرا خیال ہے کہ یہ انہی کے مقبرے ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا خیال ہے کہ انشا اللہ اگلے سیزن میں ہم کھدائی کریں گے۔ ہم اس علاقے میں کھدائی کریں گے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ اگر ہم خوش قسمت ہوئے تو ہم ایک، یا دو یا شاید چاروں کو اس علاقے میں تلاش کر لیں۔'