فینکس مارز کا بچنا مشکل: ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سیارہ مریخ پراترنے والے فینکس مارز کی ریڈیو ٹرانسمیشن سننے کی کوشش کی ہے جس سے یہ پتہ چل سکے کہ آیا فینکس مارز نے مریخ کا سرد موسم برداشت کیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ مریخ پر اترنے والی فینکس مارز کا اوڈیسی آربیٹر سے کسی قسم کا رابطہ ہونا مشکل ہے۔
ناسا کے مطابق ان کا فینکس مارز سے آخری بار رابطہ دو نومبر سنہ دو ہزار آٹھ کو ہوا تھا۔
ناسا کے مطابق فینکس مارز کی ہیت ایسی نہیں کہ وہ سخت موسم کا مقابلہ کر سکے۔ اوڈیسی آربیٹر، فینکس مارز کے اوپر سے تین دن کے دوران تیس بار گذرے گا تاکہ فینکس مارز کی ریڈیو ٹرانسمیشن کو سننے کی کوشش کی جا سکے۔
مریخ کے ایکسپلوریشن پروگرام کے چیف ٹیلی کمیونیکشن انجنیئر چیڈ ایڈورڈز نے کہا ہے کہ اگر فینکس نے کوئی پیغام بھیجا تو اوڈیسی آربیٹر اسے سن لے گا۔
ان کا کہنا تھا ’ہم فینکس سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کریں گے اور اگر اس سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ مریخ پر اترنے والا فینکس مارز فعال نہیں رہا۔‘
لندن کے امپیریل کالج سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ٹام پائیک نے بی بی سی کو بتایا کہ ’تشویشناک بات یہ ہے کہ فینکس مارز کی بیٹریاں اس قابل نہیں کہ وہ شدید سردی میں کام کر سکیں۔‘
ڈاکٹر ٹام پائیک کے مطابق سردیوں میں مریخ کا درجہ حرارت کم از کم منفی ایک سو بیس سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اور فینکس مارز کی بیٹریاں ایسی نہیں کہ وہ شدید سردی میں کام کر سکیں۔ ’میرے خیال میں اب ایسا ممکن نہیں کہ فینکس مارز اس سرد موسم میں بچا ہو۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ فینکس مارز مئی دو ہزار آٹھ میں مریخ پر اترا تھا۔
.
.
.
.
.
.



















