سورج پر ایک صدی بعد ہلچل

سورج

خلائی دوربین سے جاری ہونے والی تصاویر میں سورج کی سطح ایک صدی کے بعد انتہائی تغیر کا شکار ہے۔ سورج کی سطح پر گزشتہ ایک صدی کے دوران نسبتاً خاموشی رہی ہے۔

سورج پر تبدیلیوں میں تیزی زمین پر مواصلاتی رابطوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

بی بی سی کے سائنس کے نامہ نگار نے بتایا کہ ماہرین فلکیات سورج کی سطح پر ایک عرصے سح جاری خاموشی سے پریشان سے تھے اور انہیں اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔

ان لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہو رہا تھا کہ سورج کے موسموں میں ٹھہراؤ اور اس پر اٹھنے والے شعلے میں کمی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

اس موضوع پر نئی بننے والی اس امریکی شمسی رصدگاہ سے نئے حقائق سامنے آئیں گے جس کا اگلے ہفتے افتتاح کیا جا رہا ہے۔