’خلائی ملبے کی صفائی کے لیے مشین‘

برطانوی ماہرین نے ایک ایسی مشین بنائی ہے جو خلائی ملبے کو مدار سے باہر کھینچ سکتی ہے۔

فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنخلاء میں پانچ ہزار پانچ سو ٹن کباڑ موجود ہے جس کے باعث سیٹلائٹس آپس میں ٹکرا گئی تھیں

’کیوب سیل‘ نامی اس مشین کا باقاعدہ مظاہرہ اگلے برس کیا جائے گا۔

یہ مشین ایک چھوٹی سیٹلائیٹ کیوب اور پچیس مربع میٹر پلاسٹک شیٹ پر مشتمل ہے۔ محقیقین کے مطابق خلاء میں ابھی تک کچھ مالیکیولز موجود ہیں جنھیں یہ مشین عام طریقے سے زیادہ جلدی نکال سکے گی۔

یورپ کے سرے سپیس سینٹر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مشین بڑے مصنوعی سیاروں اور راکٹس میں بھی نصب ہو سکتی ہے۔

محقیقین کے سربراہ ڈاکڑ ویس لیپز کے مطابق اُن کا سسٹم بہت سادہ اور سستا ہے لیکن انھیں اس مشین کی افادیت ثابت کرنے کے لیے اُس کی نمائش کرنے کی ضرورت ہے۔