’ڈسکوری آخری سفر پر روانہ‘
اس سفر کے بعد ڈسکوری شٹلز کو خلاء میں بھیجنے کا سلسلہ بند ہو جائے گا خلائی شٹل ڈسکوری اپنے آخری مشن کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
ڈسکوری ایک کنٹینر کے ذریعے خلائی سٹیشن کے لیے ضروری سامان لے کر روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سفر کے بعد ڈسکوری شٹلز کو خلاء میں بھیجنے کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔
اس مشن میں خلابازؤں کو چہل قدمی کے لیے تین مواقح فراہم کیے جائیں گے جس کے دوران وہ خلائی سٹیشن کی مرمت اور دوسرے تجربات کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈسکوری کے حالیہ ٹیسٹوں میں بے قاعدگیوں کے باوجود ناسا کے خلائی مشن کی ٹیم نے ہفتے کے روز متفقہ طور پر اس مشن کی منظوری دی۔

















