ایک قدیم زبان کا معمہ گہرا

سکاٹ لینڈ میں ان قدیم پتھروں کے گرد گھومتا لسانی معمہ مزید گہرا ہو گیا ہے جن پر نقوش کندہ ہیں۔
ان پتھروں کے بارے میں خیال ہے کہ یہ چوتھی اور نویں صدی عیسوی کے دوران سکاٹ لینڈ میں رہنے والے لوگوں نے بنائے تھے۔ یہ لوگ پِکٹس کہلاتے تھے۔
محققین کا خیال ہے کہ مذکورہ پتھروں پر دیکھی جانے والے نقش حقیقت میں الفاظ ہیں۔ تاہم کچھ ماہرین لسانیات اس رائے سےمتفق نہیں۔
برطانیہ کی جامعہ ایگزٹر کے پروفیسر راب لی کی قیادت میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم ایسے دو سو پتھروں کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے نتیجے پر پہنچی تھی۔
پروفیسر لی کی تحقیق پہلی بار اس برس اپریل میں شائع ہوئی تھی۔ تاہم فرانسیسی ماہر لسانیات آرنو فورنے نے ایک بار پھر اس پتھروں پر نقوش کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے۔
فورنے کا کہنا ہے کہ پروفیسر لی نے اپنے نتیجے پر پہنچنے کے لیے جو طریقہ استعمال کیا ہے اس کو دنیا میں ملنے والے دیگر قدیم نقوش پر آزمایا جانا چاہیے۔
پروفیسر لی کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں پائے جانے والے پتھروں پر ان کا تازہ ترین تجزیہ ان پہلی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ یہ پتھر پِکٹ قوم کی زبان کا مکمل ریکارڈ ہے۔
پروفیسر لی نے کہا کہ ان پتھروں کے نقوش ایسے ہی ہیں جیسے کسی ہوٹل کا انگریزی زبان میں لکھاگیا مینو جو انگریزی زبان کے بارے میں معلومات کا واحد ذریعہ ہو۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















