اینٹی میٹر پر ’قابو‘ پا لیا گیا

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جوہری تحقیق کے یورپی ادارے ، یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر (سرن) کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مادہ کی ضد یعنی اینٹی میٹر کو ایک سیکنڈ کے چھے حصے کے لیے قابو کرنے کے تـجربے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سائنسدان اس کامیابی کو مستقبل میں توانائی کے ایک بہت بڑے ذریعے اور کائنات کے وجود میں آنے کے تصور کو سمجھنے کی راہ میں ایک کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
<link type="page"><caption> ضدِ مادہ پر ’قابو‘ کیوں اہم، ڈاکٹر نیر کا انٹرویو</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2010/11/101117_dr_nayyar_ra.shtml" platform="highweb"/></link>
مادہ اور اس کے ضد سے مراد وہ ایٹم ہیں جو ہمارے اردگرد کی دنیا کو تشکیل دیتے ہیں۔ اگر مادہ اور اینٹی ٹیٹر اکھٹا ہو جائیں تو یہ ایک دوسرے کی تنسیخ کر دیں گے اور ہر چیز بھسم ہو جائے گی۔
سائنس کے مطابق مادے کی ضد اس وقت معمولی سے کچھ لمحے کے لیے وجود میں آتی ہے جب ایٹم کے اندرونی حصوں کو آپس میں ٹکرا کر توڑا جاتا ہے۔ مگر اب فزکس کے ماہرین نے اس عمل کو قابو کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈا ہے۔
انہوں نے ایک مقناطیسی فیلڈ میں ایٹم کے اٹھتیس مادے کی ضد یعنی اینٹی میٹر کو ایک سیکنڈ کے چھٹے حصے کے لیے قابو کر لیا ہے۔
سرن میں ہونے اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیفری ہانسٹ نے کہا ہے کہ اس تجربے کی کامیابی سے سائسندان ضدِ مادہ پر زیادہ بہتر تحقیق کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ فزکس کے قوانین کے مطابق مادہ اور ضدِ مادہ کو ایک ہی انداز میں کام کرنا چاہیے۔ ہم اب یہ جاننا چاہیں گے کہ کیا ان میں کوئی ایسا فرق ہے جو ہم اب تک نہ جانتے ہوں، یعنی مادے اور ضدِ مادہ میں۔ لہذا ہم اب ہائیڈروجن کے ایٹم کے اندارونی ڈھانچے کا مطالعہ کرنا چاہیں گے۔ اور اب ہمارا اگلا منصوبہ یہی ہو گا اور اسی کے لیے ضدِ مادہ پر قابو پانا ضروری تھا۔ ہمیں اس مطالعے کے لیے وقت درکار ہے‘۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
محققین کا اندازہ ہے کہ ایک دن وہ ضدِ مادہ کو پیدا کر سکیں گے اور شاید اسے توانائی کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ بنا لیں۔ مثال کے طور پر سائنسی دنیا کی ایک افسانوی کہانی پر مبنی فلم’ اینجلز اینڈ ڈیمونز میں ضدِ مادہ کو ایک بہت طاقتور دھماکہ کرنے کے لیے چرا لیا جاتا ہے ۔ جبکہ ایک اور افسانوی ٹیلیویژن سیریز سٹار ٹریک میں ضدِ مادہ کو کائنات میں سفر کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق فل الحال دونوں باتیں ممکن نہیں ہیں کیونکہ فل الحال وہ صرف چند ایٹموں کے ضدِ مادہ کو قابو کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔




















