امریکہ:ٹوئٹر اقلیتی گروپوں میں مقبول

امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اقلیتی گروپوں میں ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق تیرہ فیصد لاطینی اور اٹھارہ فیصد افریقی امریکی باشندے ٹوئٹر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق امریکہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تمام افراد میں سے آٹھ فیصد لوگ مائیکرو بلاگنگ سائٹ استعمال کرتے ہیں۔
ریسرچ سینٹر کے مطابق اقلیتی گروپ میں شامل نوجوانوں میں ٹوئٹرسائیٹ پر موجود موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہے۔ سینئر ریسرچ سپیشلسٹ آرون سمتھ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اقلیتی افراد عام افراد کے مقابلے میں زیادہ جوان ہیں اور اِس وجہ سے اُن میں ٹوئٹرکا استعمال بڑھا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اقلیتی گروپوں میں شامل افراد اپنے موبائل فونز کے ذریعے ٹوئٹر پر آتے ہیں جس کی بنیادی وجہ موبائل ٹیکنالوجی کا آسان استعمال ہے۔
ریسرچ سینٹر کے مطابق اقلیتی افراد مجموعی طور پر اپنے موبائل فونز پر بات کرنے کے بجائے فوری پیغام رسانی کے ذریعے بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو شہروں میں رہائش پذیر ہیں وہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ پیغام رسانی کے ذریعے ایک سو چالیس الفاظ پر مشتمل پیغام بھیج سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ٹوئٹراستعمال کرنے والے پچیس فیصد افراد ایک دن میں متعدد بار سروسز کو چیک کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سینئر ریسرچ سپیشلسٹ آرون سمتھ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری آئن لائن اور سوشل نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی پر اپنا بیشتر وقت صرف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جولائی سنہ دو ہزار چھ میں ٹوئٹر ویب سائیٹ کا استعمال شروع ہوا تھا اور اب پوری دنیا میں کروڑوں افراد ٹوئٹراستعمال کرتے ہیں۔



















