موبائل اور سرطان کا کوئی تعلق نہیں

ساڑھے تین لاکھ افراد پر تحقیق کی گئی جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنساڑھے تین لاکھ افراد پر تحقیق کی گئی جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں

نئی تحقیق سے یہ معلوم چلا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغ کے سرطان کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

پچھلے بیس سال سے یہ بحث جاری ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان ہے۔

ڈنمارک کے کینسر انسٹیٹیوٹ نے ساڑھے تین لاکھ افراد پر تحقیق کی جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان نہیں بڑھتا۔

یہ تحقیق برٹش میڈیکل جرنل میں چھپی ہے۔

لیکن اس کے علاوہ کئی دیگر تحقیقات بھی موجود ہیں جن میں موبائل سیفٹی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

ان تحقیق کے باعث ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا کہ موبائل سے سرطان ہو سکتا ہے۔ اس تنظیم نے موبائل کے استعمال کو کوفی کے زمرے میں رکھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے لیکن اس کو قطعی طور پر مسترد بھی نہیں جا سکتا۔